Home اہم خبریںسیلنگ میں پاکستان کی 2 خواتین نے نئی تاریخ رقم کر دی

سیلنگ میں پاکستان کی 2 خواتین نے نئی تاریخ رقم کر دی

by Admin
0 comments

—تصویر بشکریہ جیو نیوز

پہلی بار پاکستان کی دو سیلرز نے انٹرنیشنل سیلنگ جج بننے کے لیے پہلا مرحلہ مکمل کر لیا۔

زویا اسد علی اور مہناز جمیل نے تھائی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ سیلنگ کے انٹرنیشنل سیمینار میں شرکت کی اور سیمینار کے بعد دونوں پاکستانی سیلرز امتحان میں عمدہ نمبرز سے پاس ہوئیں۔

زویا اسد علی انٹرنیشنل ریس آفیسر کیپٹن ارشد کی نواسی ہیں۔

پاکستان کی خواتین نے پہلی بار ججز کا کورس مکمل کیا ہے، دونوں خواتین سیلرز کا تعلق پاکستان ایئر فورس کے یاٹ کلب سے ہے، دونوں خواتین سیلرز کو 4 سال کے اندر 3 انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرنا ہو گی۔

انٹرنیشنل ریس میں ان کی کارکردگی دیکھنے کے بعد انہیں انٹرنیشنل سیلنگ جج کا درجہ مل جائے گا، اس سے قبل سیلنگ میں پاکستان کے 3 سیلرز انٹرنیشنل ججز رہ چکے ہیں۔

80ء کی دہائی میں کیپٹن ذکاء اللّٰہ چوہدری مرحوم اور ایڈمرل ریٹائرڈ خالد محمود اختر انٹرنیشنل سیلنگ کے ججز رہے جبکہ 1996ء میں کیپٹن ارشد نے کوالیفائی کر کے انٹرنیشنل جج کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا اور اب وہ انٹرنیشنل ریس آفیسر ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00