Home اہم خبریںدھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، کونسلر محمد شہزاد

دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، کونسلر محمد شہزاد

by Admin
0 comments
کونسلر محمد شہزاد فضل(فائل فوٹو)۔

ہیلی فیکس/ کالڈرڈیل  پارک وارڈ سے دوبارہ منتخب ہونے والے لیبر پارٹی کے کونسلر محمد شہزاد فضل کے خلاف سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ اور اسلاموفوبک حملوں کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انتخاب میں کامیابی کے صرف 48 گھنٹوں کے اندر کونسلر فضل کو 200 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے نفرت انگیز پیغامات اور توہین آمیز تبصروں کا سامنا کرنا پڑا۔

کونسلر محمد شہزاد فضل نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس قسم کی دھمکیوں اور نفرت انگیز رویوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالڈرڈیل مختلف مذاہب، ثقافتوں اور پس منظر رکھنے والے لوگوں کی مشترکہ کمیونٹی ہے اور یہی اس کی اصل طاقت ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا یہ حملے ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش ہیں، لیکن اتحاد ہی ہماری اصل قوت ہے۔ میں اپنے ووٹرز کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے کام جاری رکھوں گا۔

دوسری جانب مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ لیبر پارٹی کے کئی کونسلرز نے کونسلر فضل کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرستی اور مذہبی نفرت کی سیاست کی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔

سابق کونسلر کیلی تھورنہم نے کہا یہ ہیلی فیکس کے عوام کی حقیقی نمائندگی نہیں کرتا۔ پارک وارڈ کے لوگ محبت کرنے والے اور خوش اخلاق ہیں۔

سیاسی حلقوں اور مقامی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ معاشرے میں ہم آہنگی اور احترام کو فروغ دیا جا سکے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00