Home اہم خبریںپاکستان ویمنز کا زمبابوے کیخلاف 3 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ

پاکستان ویمنز کا زمبابوے کیخلاف 3 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ

by Admin
0 comments

تصویر، پی سی بی، فیس بک

پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

میچ جیو سوپر اور ڈیجٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کیا گیا۔

کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں زمبابوے ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی، جو 9 وکٹ پر 222 رنز بناسکی۔

بی لووڈ بزا نے 73 اور کیلس نے 51 رنز کی اننگز کھیلیں، تسمیہ رُباب نے 3، عائشہ ظفر اور عروب شاہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستانی اوپنرز گل فیروزہ اور صدف شمس نے 220 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت سے میچ یکطرفہ بنادیا۔

گل فیروزہ نے 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، صدف شمس 90 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، وننگ شاٹ کھیلنے والی منیبہ علی 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

پاکستان ویمن نے 3 میچوں میں کلین سوئپ مکمل کرکے ٹرافی اپنے نام کی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00