امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ خلیج معاملے پر مؤقف بدلنے کے لیے چین ایران پر دباؤ ڈالے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین، ایران کو خلیج میں جاری اقدامات سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرے۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ بحران کے حل میں کردار ادا کرنا چین کے مفاد میں ہے، چین کے اپنے بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہیں، وہ بھی موجودہ بحران سے متاثر ہورہا ہے۔
علاوہ ازیں محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین نے اتفاق کیا ہے کہ کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس لگانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔