Home اہم خبریںشوہر نے نو بیاہتا بیوی کو قتل کرکے لاش اسٹوریج بکس میں چھپادی

شوہر نے نو بیاہتا بیوی کو قتل کرکے لاش اسٹوریج بکس میں چھپادی

by Admin
0 comments

بھارت میں شوہر نے نو بیاہتا بیوی کو مبینہ طور پر جہیز کے تنازع پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور لاش بیڈ کے اسٹوریج بکس میں چھپادی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

39 سالہ ملزم مشرقی  بھارتی ریاست بہار کے ضلع ویشالی کا رہائشی ہے، جسے کولکتہ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کے بعد وہ مبینہ طور پر مغربی بنگال فرار ہو گیا تھا۔

28 سالہ خاتون کی گلی سڑی لاش 8 مئی کی رات وسطی دہلی میں ایک کرائے کے مکان سے برآمد ہوئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ مکان مالک کی جانب سے کال موصول ہوئی، جس میں اس نے کرایہ دار کے کمرے سے بدبو آنے اور کئی دنوں سے وہاں رہنے والوں کے نظر نہ آنے کی اطلاع دی۔ پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو کمرے میں بیڈ کے باکس کے اندر ایک خاتون کی لاش نہایت خراب حالت میں ملی۔

تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ خاتون کی شادی 26 اپریل کو ہوئی تھی اور دونوں حال ہی میں اس کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوئے تھے۔

پولیس افسر کے مطابق خاتون کے والد نے تحصیلدار کے سامنے داماد اور اس کے چھوٹے بھائی پر جہیز کے لیے ہراسانی کے الزامات عائد کیے۔

تحقیقاتی حکام کو معلوم ہوا کہ واردات کے بعد ملزام فرار ہو گیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلسل اپنی جگہ تبدیل کر رہا تھا، تاہم اسے کولکتا سے گرفتار کرلیا۔

تفتیش کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ اس نے جہیز اور پیسے کے تنازعات پر جھگڑوں کے بعد اپنی بیوی کو قتل کیا۔ 

اس نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی، جس کے دوران اس نے اپنے ہاتھوں سے اس کا گلا دبا دیا، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00