Home اہم خبریںانمول پنکی تحقیقات میں پیشرفت، ملزمہ کی پنجاب منتقلی کیلئے ٹیمیں تشکیل

انمول پنکی تحقیقات میں پیشرفت، ملزمہ کی پنجاب منتقلی کیلئے ٹیمیں تشکیل

by Admin
0 comments

کراچی میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف تحقیقات میں لاہور میں پیشرفت ہوئی ہے جہاں ملزمہ کی پنجاب منتقلی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ 

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ملزمہ کے ایک بھائی ناصر کیخلاف 2020 میں اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج ہوا تھا جبکہ دوسرے بھائی ریاض کیخلاف 2022 میں کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں مقدمات میں بھائیوں کے ساتھ ملزمہ انمول عرف پنکی بھی نامزد ہے، دونوں مقدمات میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری نہیں ہوئی۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کے مطابق نامزد ملزمہ کی گرفتاری کےلیے متعلقہ عدالت سے اجازت بھی طلب کی جارہی ہے۔ انمول عرف پنکی کی عدم گرفتاری پر متعلقہ تفتیشی افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ 

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00