Home اہم خبریںمصر سے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے: محسن نقوی

مصر سے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے: محسن نقوی

by Admin
0 comments

—اسکرین گریپ

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مصر کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت میں مصری وزارتِ داخلہ کے وفد نے ملاقات کی۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، بریگیڈیئر عصام ابو الخیر، بریگیڈیئر انجینئر محمد راضی اور بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد منیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ سیکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم اور سیف سٹی کے شعبوں میں اشتراک کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال ہوا۔

اس موقع پر نیشنل پولیس اکیڈمی اور مصر کی پولیس اکیڈمی کے درمیان افسران کی مشترکہ ٹریننگ کے لیے تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مصری وفد کا دورہ دو طرفہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے مابین تعاون کے فروغ سے دو طرفہ تعلقات مستحکم ہوں گے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے پاکستانی وفد جلد مصر کا دورہ کرے گا۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے مابین تعاون کے فروغ سے دو طرفہ تعلقات مستحکم ہوں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00