Home اہم خبریںچین کے سرکاری عشائیے میں ایلون مسک کی دلچسپ حرکات وائرل

چین کے سرکاری عشائیے میں ایلون مسک کی دلچسپ حرکات وائرل

by Admin
0 comments
—اسکرین گریب

چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیے گئے سرکاری عشائیے میں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اپنے چہرے کی دلچسپ حرکات کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے۔

تقریب میں ایپل کے سربراہ ٹم کک سمیت کئی عالمی کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔

ایلون مسک نے عشائیے کے دوران چہرے سے مختلف تاثرات دیے جن کی ویڈیو بعد میں اُنہوں نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

وائرل ویڈیو کے مطابق عشائیے کے بعد جہاں سب معروف شخصیات آپس میں رسمی اور غیر رسمی گفتگو میں مصروف نظر آئیں، وہیں ایلون اپنی نشست پر بیٹھے رہے اور خود جا کر کسی کے ساتھ بات چیت نہیں کی۔

وائرل ویڈیوز میں ایلون مسک کی جانب معروف شخصیات کو خود بڑھتے اور ان کے ساتھ تصاویر بنواتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایلون مسک سیلفیز کے بعد اپنے موبائل میں خود کو مصروف کرتے دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ چین جانے والے وفد کا حصہ تھے، وفد میں این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ اور ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک بھی شامل تھے۔

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے میں زراعت، ہوا بازی اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں تجارتی معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے بیجنگ گئے تھے۔

اس دوران امریکا اور چین کے درمیان جاری کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر بھی بات چیت ہوئی۔

شی جن پنگ نے امریکی کمپنیوں کو چین میں مزید مواقع دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے دروازے امریکی کاروبار کے لیے مزید کھلیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00