اسپین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے یورو ویژن مقابلہ موسیقی 2026ء کا بائیکاٹ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین نے یورپ کے سالانہ مقابلہ موسیقی میں اسرائیل کی شرکت پر بائیکاٹ کیا، 1961ء کے بعد پہلی بار ہے کہ اسپین نے مقابلہ موسیقی کے بجائے متبادل پروگرام نشر کیے۔
ویانا میں مقابلے کا فائنل شروع ہوا تو اسپین کے ٹی وی چینل نے فلسطین کے حق میں بیان نشر کیا۔
اس حوالے سے اسپین کے سرکاری نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یورو ویژن ایک مقابلہ ہے، لیکن انسانی حقوق نہیں، بے حسی کی کوئی گنجائش نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سلووینیا اور آئس لینڈ نے بھی اس بائیکاٹ میں شمولیت اختیار کی۔