Home اہم خبریںایرانی صدر نے ملک میں موجود 4500 سال پرانے درخت کی تصویر شیئر کر دی

ایرانی صدر نے ملک میں موجود 4500 سال پرانے درخت کی تصویر شیئر کر دی

by Admin
0 comments
ایران کے صدر مسعود پزشکیان—فائل فوٹو

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایران میں موجود ساڑھے چار ہزار سال پرانے درخت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ 

مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں لکھا ’سرو‘ کا یہ درخت ایشیا کا قدیم ترین جاندار ہے۔ یہ اس دھرتی پر ہے جو ساڑھے چار ہزار سال پہلے بھی ایران کے نام سے جانی جاتی تھی۔ 

واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے دورۂ چین پر امریکی صدر ٹرمپ کو چین کے انتہائی خفیہ اور نایاب حکومتی باغ کا دورہ کروایا تھا۔ 

صدر شی نے باغ کے 490 سال پرانے درخت بھی دکھائے تھے اور بتایا تھا کہ یہاں بعض درخت 1000 سال سے بھی زیادہ قدیم ہیں۔ 

صدر ٹرمپ نے اس جگہ کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یہ ماحول بہت پسند آیا ہے۔ 

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صدر پزشکیان نے ساڑھے چار ہزار سال پرانے درخت کی تصویر اس لیے بھی شیئر کی کیونکہ صدر ٹرمپ نے ایران کی تہذیب اجاڑنے کی دھمکی دی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00