Home اہم خبریںسلہٹ ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

سلہٹ ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

by Admin
0 comments
فوٹو بشکریہ کرک انفو

سلہٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

 بنگلادیش نے تیسرے روز کھیل کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز سے کیا، 5 رنز کے اضافے کے بعد 115 پر کپتان نجم الحسن شانتو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 3 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی اور میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

بنگلادیش کی پہلی اننگز

میچ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00