Home انٹرٹینمنٹسرجری کی افواہوں اور باڈی شیمنگ پر بھارتی اداکارہ پھٹ پڑیں

سرجری کی افواہوں اور باڈی شیمنگ پر بھارتی اداکارہ پھٹ پڑیں

by Admin
0 comments

اداکارہ کیرتی سریش نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے فلمی کیریئر کے دوران باڈی شیمنگ اور سرجری کی افواہوں پر پھٹ پڑیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جب وہ ذرا موٹاپے کی جانب تھیں تو لوگ چاہتے تھے کہ وہ فٹ ہوں اور اب جب وہ فٹ ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ انہیں پہلے والا انداز پسند تھا۔

سرجری کی افواہوں کی وضاحت

کیرتی نے بتایا کہ 2013 میں جب انہوں نے اداکاری شروع کی تو وہ جم کو نظر انداز کرتی تھیں۔ لیکن 2018 میں فلم مہانتی کے بعد انہوں نے فٹنس پر کام شروع کیا اور 9 ماہ میں 10 کلو وزن کم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود لوگوں نے مجھے ’’کمزور‘‘ کہا اور سرجری کے الزامات لگائے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ قدرتی طریقے اپنائے ہیں، حتیٰ کہ چہرے کے لیے بھی۔ یہ سن کر دکھ ہوا کہ میری محنت کو سرجری سے جوڑا گیا۔

کیرتی نے کہا، ’’جب آپ موٹے ہوتے ہیں تو لوگ چاہتے ہیں کہ آپ فٹ ہوں، اور جب آپ فٹ ہو جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ آپ پہلے اچھے لگتے تھے۔ یہ دنیا کیسے کام کرتی ہے، کبھی کبھی حیرت ہوتی ہے۔‘‘

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ حال ہی میں انہیں جسمانی اور ذہنی مشکلات کا سامنا رہا، لیکن انہوں نے کہا کہ وہ ہار نہیں مانیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کبھی رکنا پڑے یا توقف کرنا پڑے تو کروں گی، لیکن کبھی ہار نہیں مانوں گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00