Home انٹرٹینمنٹمونی رائے سے علیحدگی کی وجہ کوئی تیسرا؟ سوراج نے خاموشی توڑ دی

مونی رائے سے علیحدگی کی وجہ کوئی تیسرا؟ سوراج نے خاموشی توڑ دی

by Admin
0 comments
کولاج فوٹو: فائل

اداکارہ مونی رائے سے علیحدگی کو ’کسی تیسرے شخص‘ سے جوڑے جانے کی افواہوں پر سوراج نمبیار نے خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ مونی رائے اور بزنس مین سوراج نمبیار نے حال ہی میں 4 سالہ شادی کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اس پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ مونی نے طلاق کے بعد اخراجات (الیمونی) کا مطالبہ کیا ہے جبکہ علیحدگی کی وجہ ’کوئی تیسرا شخص‘ ہے۔ 

ان افواہوں کا جواب سوراج نمبیار نے انسٹاگرام اسٹوری پر دیا اور لکھا، ’ہمارے خلاف حالیہ رپورٹس بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ کوئی الیمونی نہیں، کوئی تنازع نہیں اور کوئی تیسرے فریق کا معاملہ نہیں۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہم نے باہمی احترام اور ایک دوسرے کی بھلائی کو مدنظر رکھتے ہوئے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا میں شائع ہونے والی کہانیاں جھوٹی ہیں اور بعض اوقات جان بوجھ کر ان کی کردار کشی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سوراج نے زور دیا کہ وہ اور مونی اس مشکل وقت میں وقار کے ساتھ پیش آئے ہیں اور میڈیا سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔

سوراج نے میڈیا کے بعض حلقوں کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے بغیر تصدیق کے جھوٹی کہانیاں شائع کیں۔

انہوں نے کہا، ’خاموش رہنا غلط معلومات کے سامنے ممکن نہیں۔ ہمارا مشترکہ بیان ہی حقیقت ہے، باقی سب افسانہ ہے۔‘

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00