بھارتی ریاست مہاراشٹر میں شادی کے مہمانوں کو لے جانے والا ٹیمپو اور تیز رفتار کنٹینر ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثہ تقریباً شام 4 بجے ممبئی۔احمد آباد ہائی وے پر دھانی واری گاؤں کے قریب پیش آیا، 50 سے زائد مسافروں سے بھرا ٹیمپو قریبی گاؤں میں ایک منگنی کی تقریب میں جا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق ٹیمپو سامنے سے آنے والے ایک تیز رفتار کنٹینر ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے باعث کئی مسافر بری طرح تباہ شدہ گاڑی میں پھنس گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق تقریباً 20 افراد شدید زخمی ہوئے، جبکہ دیگر کو معمولی چوٹیں آئیں۔