Home اہم خبریںحکومت نے اپوزیشن کو مذاکرات کی پھر پیشکش کردی

حکومت نے اپوزیشن کو مذاکرات کی پھر پیشکش کردی

by Admin
0 comments

رانا ثناء اللّٰہ : فائل فوٹو 

سینیٹ اجلاس میں حکومت نے اپوزیشن کو مذاکرات کی پھر پیشکش کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے 3 مرتبہ کہا ہم آپ سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں، آپ لوگ جب کہیں 24 گھنٹے میں آپ کی وزیر اعظم سے میٹنگ ہو سکتی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ جہاں سے شروع ہوں گے بات وہی سے شروع ہوگی، راجہ ناصر عباس وزیر اعظم کی آفر موجود ہے، آپ قدم بڑھائیں اگر آپ کے پاس اختیار ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے صحت کے مسئلے ہوئے، کیا جیل رولز میں لکھا ہے کہ ان کے گھر والوں کو بلایا جائے گا، ان کی نگرانی میں علاج ہوگا؟ جیل رولز میں ایسا نہیں ہے۔

سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو پاکستان میں موجود بہترین علاج دیا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00