ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی حالیہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی پیش رفت اور جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے 17 مئی کو فرانس، ترکیہ، قطر اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ سے بھی علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطے کیے تھے۔
یہ رابطے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جنگ بندی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد واشنگٹن کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ نئی جارحیت کی دھمکیوں کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج تہران میں ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیاں سے بھی ملاقات کی تھی جو 90 منٹ تک جاری رہی۔