Home اہم خبریںایران کے خلاف فوجی مہم دوبارہ شروع کر سکتے ہیں لیکن ٹرمپ ایسا نہیں چاہتے، جے ڈی وینس

ایران کے خلاف فوجی مہم دوبارہ شروع کر سکتے ہیں لیکن ٹرمپ ایسا نہیں چاہتے، جے ڈی وینس

by Admin
0 comments

فوٹو: اے ایف پی 

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس  کا کہنا ہے کہ ہم نے ایران معاملے پر کافی پیش رفت کی ہے، فوجی مہم دوبارہ شروع کر سکتے ہیں لیکن صدر ٹرمپ ایسا نہیں چاہتے۔

وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 امریکی نائب صدر نے کہا کہ میرا خیال ہے ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، جب تک معاہدے پر دستخط نہیں ہوجاتے یقین سے نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہم سے نیک نیتی سے مذاکرات کرنے کو کہا، ہم نے ایسا ہی کیا، ہمارے پاس ایران امریکا تعلقات کو دوبارہ ترتیب دینے کا موقع ہے۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرنے جا رہے ہیں جس سے ایرانیوں کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت ہو، ہم بالکل تیار اور مکمل الرٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے بارے میں صدر ٹرمپ جو بھی فیصلہ کریں وہ ہمیشہ کےلئے برقرار نہیں رہے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00