Home اہم خبریںامریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے کی قرارداد منظور کرلی

by Admin
0 comments

فائل فوٹو

امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم اور امریکی فوج کو وہاں سے ہٹانے کی قرارداد 47 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے منظور کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ووٹنگ اس بات کی علامت ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے خلاف غیرمقبول جنگ سے نمٹنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ 

جنگ سے نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر کی معیشتوں کو نصف ٹریلین ڈالر کا جھٹکا لگا ہے۔ سینیٹ کے بعد اب اس معاملے پر امریکی ایوان نمایندگان میں ووٹنگ ہوگی جو اسی ہفتے متوقع ہے۔ 

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایوان میں بھی یہ قرارداد منظور کرلی جائے گی کیونکہ اس سے پہلے ایران کے معاملے پر ووٹنگ ٹائی ہوگئی تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ قرارداد کے حامی بعض اراکین طبی وجوہات کی بنا پر حاضر نہیں ہوسکے تھے۔

امریکی اراکین کانگریس کی بڑی تعداد چاہتی ہے کہ ایران جنگ کے لیے کانگریس سے منظوری لی جائے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00