Home انٹرٹینمنٹکنگنا رناوت کا خواتین کو شادی سے پہلے کیریئر بنانے کا مشورہ

کنگنا رناوت کا خواتین کو شادی سے پہلے کیریئر بنانے کا مشورہ

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے حالیہ جہیز اور گھریلو ہراسانی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان خواتین کو شادی سے پہلے مالی خودمختاری اور کیریئر پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔

کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ بھارتی معاشرے میں شادی کے بعد اکثر بیٹیوں کو تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے، اسی لیے خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی زندگی میں سب سے پہلے خود کو مضبوط اور خود مختار بنائیں۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ آپ کا کیریئر آپ کی زندگی میں ہر دوسرے رشتے سے زیادہ اہم ہے، شادی کے بارے میں اسی وقت سوچیں جب آپ مالی طور پر خود مختار ہو جائیں۔

کنگنا نے لکھا ہے کہ اپنی زندگی اپنے طریقے سے بنانا زیادہ ضروری ہے، نہ کہ صرف اس بات پر توجہ دینا کہ آپ کس سے شادی کرتی ہیں۔

 انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ دوسروں کی باتوں میں آنے کے بجائے اپنی مرضی اور خوابوں کے مطابق زندگی گزاریں۔

اداکارہ کا یہ بیان بھارت میں حالیہ مبینہ جہیز اور ذہنی ہراسانی کے افسوسناک کیسز کے بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت حال ہی میں فلم ایمرجنسی میں نظر آئی تھیں، جبکہ ان کی نئی فلم 12 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00