Home انٹرٹینمنٹمیں جین زی سے زیادہ ماڈرن اور ایکٹیو ہوں: عنبر خان

میں جین زی سے زیادہ ماڈرن اور ایکٹیو ہوں: عنبر خان

by Admin
0 comments
عنبر خان—فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ، میزبان اور ماڈل عنبر خان نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی متحرک شخصیت سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی جین زی نسل سے زیادہ اپڈیٹڈ اور پُرجوش ہوں۔

عنبر خان نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں زیادہ تر انگلش فلمیں اور سیریز دیکھتی ہوں، جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا اور خود کو وقت کے ساتھ بدلا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو جین زی جتنا اپڈیٹڈ سمجھتی ہوں، میں اپنے بچوں سے کہتی ہوں کہ ذہنی اور جسمانی طور پر میں اُن سے زیادہ جوان ہوں، میں زیادہ انرجیٹک اور زندگی سے بھرپور ہوں، جبکہ آج کی نسل زندگی کو اتنا انجوائے نہیں کرتی۔

عنبر خان نے کہا کہ مجھے واک کرنا بے حد پسند ہے اور اگر میرا مقابلہ کسی 25 سالہ لڑکی سے دوڑ میں کروایا جائے تو میں اس سے بھی تیز بھاگ سکتی ہوں۔

انہوں نے جدید لباس سے متعلق تنقید پر بھی ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں ماڈرن کپڑے پہن کر اچھے طریقے سے کیری کرتی ہوں اور اس میں کوئی غیر مناسب بات نہیں تو پھر لوگ تنقید کیوں کرتے ہیں؟ عمر صرف ایک نمبر ہے، انسان کو زندگی سے بھرپور ہونا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ معاشرے میں خواتین پر اکثر غیر ضروری پابندیاں عائد کی جاتی ہیں، حالانکہ ہر انسان کو اپنی زندگی اپنی مرضی سے جینے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ عنبر خان حال ہی میں ڈرامہ شراکت میں اپنی اداکاری کے باعث مداحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں، جبکہ ان کی اس گفتگو پر سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00