Home اہم خبریںڈرگ ڈیلر خاتون کے ویڈیو میں نام لینے پر راجہ پرویز اشرف کا ردِعمل

ڈرگ ڈیلر خاتون کے ویڈیو میں نام لینے پر راجہ پرویز اشرف کا ردِعمل

by Admin
0 comments

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے سوشل میڈیا پر چلنے والے ایک مبینہ ڈرگ کیس کلپ پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 18 تاریخ کو ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ایک ڈرگ ڈیلر خاتون راجہ پرویز اشرف کا نام لے رہی تھی تاہم بعد میں خاتون نے بیان دیا کہ اس سے زبردستی یہ بیان دلوایا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں راجہ پرویز اشرف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ سن کر حیران رہ گیا کہ آخر یہ کون راجہ پرویز اشرف ہے جس کا نام لیا جا رہا ہے؟

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ایسے مقدمات کو سوشل میڈیا یا عوامی سطح پر نہ لایا جائے، ہر پاکستانی کا حق ہے کہ مکمل تحقیقات سے پہلے اسے مجرم قرار نہ دیا جائے۔

اجلاس کے دوران اعظم نذیر تارڑ نے نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ذمے دارانہ رپورٹنگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ہدایت دی جائے گی کہ ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے تک میڈیا پر نہ لایا جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سوال اٹھایا کہ کیا سائبر کرائم اداروں کو غلط پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنی چاہیے؟

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پورا ایوان راجہ پرویز اشرف کے ساتھ کھڑا ہے۔

اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ منشیات نوجوانوں اور بچوں تک کون پہنچا رہا ہے؟

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00