Home اہم خبریںپاکستان میں IMF مشن کا بجٹ مذاکراتی دورہ مکمل

پاکستان میں IMF مشن کا بجٹ مذاکراتی دورہ مکمل

by Admin
0 comments

بجٹ مذاکرات کے لیے پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن کا دورہ مکمل ہو گیا، آئی ایم ایف کے مطابق وفد نےمعاشی صورتحال اور مالیاتی پالیسیوں کا جائزہ لیا۔ مالی سال 2027 کی بجٹ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

مالی سال 2027 کے بجٹ پر بات چیت آئندہ دنوں بھی جاری رہے گی‏، اسٹیٹ بینک نے افراط زر قابو میں رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستانی حکام نے مالی سال 2027 میں جی ڈی پی کے 2 فیصد کے بنیادی اضافی ہدف کے عزم کو دہرایا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی کے ہدف میں اٹھارہ فیصد اضافے کی سفارش کردی، بجلی اور گیس کی قیمتیں سال میں دو بار بڑھانے کی شرط برقرار ہے۔

ایف بی آر کے لیے آئندہ مالی سال کے دوران پندرہ ہزار دو سو چونسٹھ ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

صوبوں کو اضافی چار سو تیس ارب روپے ریونیو جمع کرنے کا ہدف سمیت صوبوں سے وفاق کو تقریباً دو ٹریلین روپے سرپلس دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00