ملک بھر میں ایل این جی کی قیمتوں میں 28 فیصد تک اضافہ کردیا گیا، اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں3.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی 3.43 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 16.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 16.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔