Home اہم خبریںایرانی صدر مسعود پزشکیان کی کمانڈر انچیف جنرل امیر حاتمی سے ملاقات

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی کمانڈر انچیف جنرل امیر حاتمی سے ملاقات

by Admin
0 comments
تصویر، ایرانی میڈیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جارحیت کا مقابلہ کرنے پر ایران کی مسلح افواج کی بہادری اور کارکردگی کو سراہتے ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مسعود پزشکیان سے فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل امیر حاتمی کی ملاقات ہوئی ہے۔

دوران گفتگو ایرانی صدر نے کہا کہ قومی سلامتی کو محفوظ بنانے، ملک کی حفاظت اور دفاعی قوت بڑھانے میں ایرانی افواج کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جارحیت کا مقابلہ کرنے پر ایران کی مسلح افواج کی بہادری اور کارکردگی کو سراہتے ہیں، ایرانی حکومت اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے منصوبوں کی حمایت کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج کے دشمن کو مضبوط اور منہ توڑ جواب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم دفاعی ڈھانچے کو مسلسل مضبوط بنانے، ایرانی فوج کی جنگی تیاریوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ حساس حالات میں انتظامی اداروں اور مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

اس موقع پر میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایرانی افواج ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی خطرے یا جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00