Home انٹرٹینمنٹایمن سلیم نے گنیز ریکارڈ بنانے کی کہانی شیئر کر دی

ایمن سلیم نے گنیز ریکارڈ بنانے کی کہانی شیئر کر دی

by Admin
0 comments

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم کو مداحوں نے ’پاپا کی پری‘ قرار دے دیا۔

ایمن سلیم 18 لڑکیوں کے ساتھ مل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے بھی مشہور ہیں.

اداکارہ نے 2010ء میں دیگر 18 لڑکیوں کے ساتھ اسمارٹ کار میں بیٹھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا جس کے دروازے 19 سیکنڈ کے لیے بند رہے اور انہوں نے آسٹریلیا کی ٹیم کا ریکارڈ توڑا تھا۔

ایمن سلیم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے یادگار لمحات کو بھی دہرایا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے مجھے 2 سیٹوں والی مرسڈیز کنورٹیبل تحفے میں دی تھی، یہ گاڑی مجھے 18 سال کی ہونے سے پہلے تحفے میں ملی تھی، تو اس لیے مجھے گاڑی تو ملی لیکن اسے چلانے کی اجازت نہیں ملی۔

اداکارہ نے بتایا کہ پھر ایک دن میں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو گوگل پر سرچ کیا، تو مجھے پتہ چلا کہ جو گاڑی میرے پاس موجود ہے، آسٹریلیا کی ایک ٹیم نے بالکل ایسی ہی گاڑی میں 18 لوگوں کو بٹھا کر ایک ریکارڈ بنایا ہے، تو میرے ذہن میں فوراً خیال آیا کہ میرے پاس گاڑی ایسے ہی پارکنگ میں کھڑی ہے، میں اسے چلا تو سکتی نہیں ہوں، تو کیوں نہ گاڑی کو ایسا کوئی ریکارڈ بنانے کے لیے استعمال کیا جائے۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب میرے ذہن میں یہ خیال آیا تو میں نے اپنی دوستوں کو بلا کر اپنے ارادے کے بارے میں بتایا اور کامیابی کے ساتھ یہ ریکارڈ بنانے کے لیے وسیم اکرم اور دیگر کرکٹ لیجنڈز سے مشورہ مانگا تو انہوں نے پاکستان کے لیے یہ ریکارڈ بنانے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور میں اس ریکارڈ کا کریڈٹ ان لڑکیوں کو بھی دوں گی جو کار میں میرے ساتھ بیٹھی تھیں۔

ایمن سلیم کے اس انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور صارفین نے ان کی گنیز ریکارڈ والی کہانی سننے کے بعد انہیں ’پاپا کی پری‘ قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں جو کہ 2023ء میں کامران ملک نامی شخص سے شادی کے بعد بیرونِ ملک منتقل ہو گئی ہیں اور اب ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00