Home اہم خبریںدہلی میں بقر عید سے قبل سخت ہدایات جاری، مذہب کے نام پر گائے، بچھڑے اور اونٹ کی قربانی پر مکمل پابندی عائد

دہلی میں بقر عید سے قبل سخت ہدایات جاری، مذہب کے نام پر گائے، بچھڑے اور اونٹ کی قربانی پر مکمل پابندی عائد

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو 

سالانہ اربوں روپے کا گوشت برآمد کرنے والے بھارت نے مسلمانوں کے خلاف متعصب رویہ اپناتے ہوئے عیدالاضحیٰ سے قبل مذہب کے نام پر ذبیحے پر پابندی لگا دی۔

بقر عید سے قبل دہلی کی حکومت نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے گائے، بچھڑے، اونٹ اور دیگر جانوروں کی قربانی کو مکمل طور پر غیر قانونی قرار دے دیا، صوبائی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔

دہلی کے ترقیاتی وزیر کپل مشرا کی جانب سے جاری کیے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سڑکوں، گلیوں اور دیگر عوامی مقامات پر قربانی کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی، قربانی صرف حکومت سے منظور شدہ مقامات پر ہی کی جا سکے گی۔

ہدایت نامے کے مطابق قربانی کا فضلہ نالوں، سیوریج لائنوں یا عوامی مقامات پر پھینکنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکومت نے جانوروں کی غیر قانونی خرید و فروخت، نقل و حمل اور غیر قانونی ذبح کے خلاف خصوصی نگرانی اور سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

دہلی حکومت نے واضح کیا ہے کہ موجودہ قوانین کے تحت اونٹ کا ذبیحہ بھی غیر قانونی ہے جبکہ دہلی زرعی مویشی تحفظ قانون 1994ء کے تحت گائے اور بچھڑے کے ذبیحے پر پہلے ہی مکمل پابندی عائد ہے۔

یہ ہدایات تمام ضلعی مجسٹریٹس، پولیس حکام اور میونسپل اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00