روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین نے لوہانسک کے علاقے میں دہشت گردانہ حملے کا ارتکاب کیا ہے، وزارت دفاع کو جوابی کارروائی کیلئے آپشنز تیار کرنے کا کہہ دیا ہے۔
روسی صدر کے مطابق یوکرین نے رات گئے روس پر حملے میں طلبا کے ہاسٹل کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے، 39 زخمی اور 15 لاپتہ ہیں۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ یوکرینی حملہ حادثاتی نہیں تھا، وزارتِ دفاع سے جوابی کارروائی کے لیے آپشنز کی تیاری کا کہا ہے۔