Home اہم خبریںوزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میوزیم آف ہسٹری کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میوزیم آف ہسٹری کا سنگ بنیاد رکھ دیا

by Admin
0 comments
فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میوزیم آف ہسٹری کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 

اس موقع پر وزیر ثقافت ذوالفقارشاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور شرمین عبید چنائے بھی موجود تھے۔

میوزیم میں تحریک آزادی، قیام پاکستان، سندھ تہذیب اور کراچی کی ہجرت کی تاریخ کو نمایاں کیا جائے گا۔

میوزیم میں نایاب آرکائیوز، زبانی تاریخیں اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

پانچ  ہزار سے زائد اورل ہسٹریز ریکارڈ کرنے والی سٹیزنز آرکائیو منصوبے کی اہم شراکت دار ہے۔ سٹیزنز آرکائیو آف پاکستان اب تک 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد تاریخی ریکارڈ محفوظ کرچکی ہے۔

میوزیم میں کراچی کی تجارت، ثقافت، ہجرت اور سماجی ارتقا کی داستان جدید انداز میں پیش ہوگی۔ منصوبہ عوام کیلئے تحقیق، تاریخ اور ثقافتی شعور کو ایک ہی جگہ پر دستیاب بنائے گا۔

لاہور کے نیشنل ہسٹری میوزیم کے بعد کراچی میں بھی جدید انٹرایکٹو تاریخی میوزیم قائم کیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00