Home اہم خبریںحجاج کے تحفظ کیلئے جامع دفاعی انتظامات مکمل کرلیے: سعودی وزارتِ دفاع

حجاج کے تحفظ کیلئے جامع دفاعی انتظامات مکمل کرلیے: سعودی وزارتِ دفاع

by Admin
0 comments

—-اسکرین گریپ

سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ حجاج کے تحفظ کے لیے جامع دفاعی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ حج کے دوران مقدس ترین مقامات کی فضائی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کے اطراف مضبوط فضائی حصار قائم کر دیا گیا ہے اور حج کے مقدس مقامات منیٰ، مزدلفہ اور میدان عرفات کے گرد بھی کڑی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔

سعودی وزارتِ دفاع کی جانب سے  دفاعی نظام نصب کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ حجاج کی سیکیورٹی کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، سعودی فضائی دفاعی فورسز مقدس مقامات کے فضائی تحفظ کے لیے متحرک ہیں اور فضائی سیکیورٹی کا نظام مکمل طور پر فعال ہے۔

سعودی وزارتِ دفاع کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ حجاج کی سیکیورٹی کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00