Home اہم خبریںکوئٹہ میں چمن پھاٹک خود کش دھماکے کیخلاف آج وکلاء کا احتجاج، عدالتی بائیکاٹ

کوئٹہ میں چمن پھاٹک خود کش دھماکے کیخلاف آج وکلاء کا احتجاج، عدالتی بائیکاٹ

by Admin
0 comments
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں قریبی رہائشی آبادی شدید متاثر ہوئی ہے، خودکش دھماکے میں متعدد قریبی گھروں، پلازہ اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

خودکش دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

مقامی شہریوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بلوچستان کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، نہتے عوام، مزدوروں اور مسافروں کو نشانہ بنانا کھلی سفاکیت اور انسانیت سوز جرم ہے، جس کا مقصد صرف خوف و دہشت پھیلانا اور امن کو سبوتاژ کرنا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور وکلاء برادری نے بھی دہشت گردی کے اس واقعے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہے، جس کے باعث وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میر عطاء اللّٰہ لانگو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریلوے ٹریک پر دھماکا قابلِ مذمت اور انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00