آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کی مختلف بڑی مساجد اور اسلامی مراکز نے نمازِ عیدالاضحیٰ کے اوقات کا اعلان کر دیا ہے جبکہ شہر بھر میں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے۔
ویانا میں عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026ء بروز بدھ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی، مرکزی اسلامک سینٹر ویانا میں سب سے بڑا اجتماع ہو گا، جبکہ پاکستانی و دیگر مساجد میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات ہوں گے۔
ویانا میں عیدالاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع 21 ڈسٹرکٹ میں قائم سعودی عرب کے زیرِ انتظام مرکزی اسلامک سینٹر ویانا میں منعقد ہو گا جہاں نمازِ عید صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی، جس میں پاکستانی، ترک، عرب، بوسنین اور دیگر مسلم کمیونٹیز کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔
ادارۃ المصطفیٰ ویانا میں پہلی نماز صبح 8 بجے جبکہ دوسری نماز 9 بجے ادا کی جائے گی۔
نور اسلامک سینٹر ویانا میں پہلی نماز 7 بجے اور دوسری نماز ساڑھے 8 بجے ہو گی، جہاں خواتین کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درسگاہ مسجد البلال ویانا میں نمازِ عیدالاضحیٰ صبح 8 بجے ادا کی جائے گی، مسجدِ ابراہیم ویانا میں نمازِ عید صبح ساڑھے 6 بجے ہو گی، پاک کمیونٹی مسجد لنز میں نمازِ عید صبح 8 بجے ادا کی جائے گی۔
مسجد المدینہ21 ڈسٹرکٹ ویانا میں پہلی عیدالاضحیٰ کی نماز 6 بجے، دوسری نماز ساڑھے 7 بجے اور تیسری نماز 9 بجے ادا کی جائے گی جہاں خواتین کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
مسجدِ بیت المعمور سالزبرگ میں پہلی نمازِ عیدالاضحیٰ ساڑھے 7 بجے جبکہ دوسری نماز ساڑھے 8 بجے ادا کی جائے گی۔
منہاج سینٹر ویانا میں پہلی نمازِ عیدالاضحیٰ ساڑھے 8 بجے، دوسری ساڑھے 9 بجے اور تیسری نماز ساڑھے 10 بجے ہو گی، خواتین کے لیے خصوصی انتظامات موجود ہوں گے اور ناشتے کا بھی انتظام ہے۔
فیضانِ مدینہ دعوتِ اسلامی 10 ڈسٹرکٹ ویانا میں پہلی نمازِ عیدالاضحیٰ ساڑھے 7 بجے جبکہ دوسری نماز ساڑھے 8 بجے ادا کی جائے گی۔
نمازِ عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد مسلمان سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دیں گے۔
مختلف اسلامی و فلاحی تنظیموں کی جانب سے مستحق خاندانوں میں گوشت تقسیم کرنے کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
پاکستانی کمیونٹی نے عید کے موقع پر اتحاد، بھائی چارے اور وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی و خوش حالی کے لیے خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا ہے۔