Home اہم خبریںپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری

by Admin
0 comments

فوٹو: سوشل میڈیا۔پی سی بی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے، دوسرے روز بھی کھلاڑیوں کے درمیان سیناریو میچ کھیلا گیا۔

آئرلینڈ میں تین ملکی سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں کی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور مشقیں جاری ہیں۔

مینٹور وہاب ریاض کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ سیشن کیا، کیمپ کے دوسرے روز بھی کھلاڑیوں کے درمیان سیناریو میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں کوچز کی جانب سے کھلاڑیوں کو مختلف ٹارگٹس دیئے گئے تھے، میچ میں وکٹوں کے درمیان دوڑ سمیت پاور ہٹنگ پر فوکس کیا گیا۔

وہاب ریاض نے ویمن بیٹرز کو خود بولنگ کرائی جبکہ اسپنرز نے بھی بیٹرز کو خوب مہارت سے بولنگ کی۔

بیٹر عائشہ ظفر کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز سے اعتماد ملا ہے، مضبوط ٹیموں سے مقابلہ ہے، ہر میچ پلان اور حریف کے مطابق کھیلیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00