Home اہم خبریںبابر اعظم کو پہلی مرتبہ بطور کپتان پی ایس ایل جیتنے کیلئے کتنا انتظار کرنا پڑا؟

بابر اعظم کو پہلی مرتبہ بطور کپتان پی ایس ایل جیتنے کیلئے کتنا انتظار کرنا پڑا؟

by Admin
0 comments

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بلآخر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیتنے والے کپتانوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ 

پشاور زلمی نے لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے فائنل میں حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 

بابر اعظم اس سے قبل دو مرتبہ کسی فرنچائز کا حصہ رہتے ہوئے پی ایس ایل ٹرافی اٹھا چکے ہیں، لیکن بطور کپتان یہ پہلا موقع ہے جب وہ یہ ٹائٹل جیت گئے ہیں۔

نامور بلے باز کو بطور کپتان ٹرافی اٹھانے کےلیے 5 سیزنز انتظار کرنا پڑا۔ وہ 2022 میں کراچی کنگز کپتان رہے جبکہ 2023 سے پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے کامیاب ترین کپتان لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کو 3 مرتبہ ٹائٹل جتوایا۔

ان کے علاوہ مصباح الحق (اسلام آباد یونائیٹڈ)، ڈیرن سیمی (پشاور زلمی)، جے پی ڈومینی (اسلام آباد یونائیٹڈ)، سرفراز احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، عماد وسیم (کراچی کنگز)، محمد رضوان (ملتان سلطانز) اور شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) بھی بطور کپتان ایک ایک مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00