Home اہم خبریںصحافیوں، میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، عطا تارڑ

صحافیوں، میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، عطا تارڑ

by Admin
0 comments
فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی یوم آزادی صحافت پر پاکستان میں آزاد اور متحرک میڈیا کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا طویل عرصے سے عوامی اعتماد اور جمہوری اقدار کے مضبوط ستون کے طور پر کھڑا ہے، ہم صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستانی میڈیا نے ذمے دارانہ اور حب الوطنی پر مبنی کردار ادا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا بتدریج ماڈرن ٹولز اور گلوبل کنیکٹویٹی سے ہم آہنگ ہو رہا ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پاکستان کی حقیقی تصویر اور صلاحیت اُجاگر کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں میڈیا کی آزادی، ذمہ داری اور تمام میڈیا کے روشن مستقبل کےلیے پُرعزم ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00