Home اہم خبریںآئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہ کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہ کرنے کا مطالبہ

by Admin
0 comments

بجٹ 27-2026ء کی تیاری کے لیے پاکستان کی آئی ایم ایف سے ابتدائی ورچوئل مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ کے لیے اہم اہداف طے کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ حکومتِ پاکستان پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہ کرے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مالی بوجھ سے بچنے کے لیے توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں بر وقت ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے، توانائی اور بجلی کے نرخوں سے متعلق ریگولیٹر اداروں کی تجاویز پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں کم سے کم رکھی جائیں۔

بجٹ میں ٹیکس نیٹ وسیع کرنے، سیلز ٹیکس استثنیٰ میں کمی اور اخراجات مزید کم کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں کم از کم 1 فی صد اضافہ کیا جائے اور قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی حالات میں بہتری اور معاشی اصلاحات سے آئندہ مالی سال کی درمیانی مدت میں شرحِ نمو کا ہدف 5.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00