Home انٹرٹینمنٹکپل شرما کو ’ورلڈ لافٹر ڈے‘ پر امان اللّٰہ خان کی کونسی بات یاد آ گئی؟

کپل شرما کو ’ورلڈ لافٹر ڈے‘ پر امان اللّٰہ خان کی کونسی بات یاد آ گئی؟

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو

بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے’ورلڈ لافٹر ڈے‘ پر پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین امان اللّٰہ خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

 کپل شرما نے اپنے ورلڈ لافٹر ڈے اسپیشل شو میں اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا  اور یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کا انٹرویو کرتے ہوئے مرحوم پاکستانی لیجنڈ امان اللّٰہ خان کو یاد کیا۔

اُنہوں نے امان اللّٰہ خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار لیجنڈری امان اللّٰہ خان نے مجھ سے کہا تھا کہ مقابلہ عام طور پر ہیرو اور ہیروئن کے درمیان ہوتا ہے۔

بھارتی کامیڈین نے بتایا کہ امان اللّٰہ خان کا کہنا تھا کہ ہم کامیڈین تو بڑا کام کر رہے ہیں، ہم سب کے چہروں پر مسکراہٹ لاتے ہیں اور ہمیں ہمیشہ اس پر ہی توجہ دینی چاہیے، اب ہم میں سے کچھ کی کامیڈی سے لوگوں کو تھوڑی زیادہ ہنسی آ جاتی ہے اور کچھ کی کامیڈی پر تھوڑی کم آتی ہے لیکن مسکراہٹ کم ہو یا زیادہ، مسکراہٹیں پھیلانا کام تو عمدہ ہی ہے ناں۔

کپل شرما کی امان اللّٰہ خان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے، جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ قہقہوں کے بادشاہ کہلائے جانے والے لیجنڈری کامیڈین امان اللّٰہ طویل علالت کے بعد 2020ء میں خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00