Home اہم خبریںآنتوں کے زہریلے بیکٹیریا کا بڑی آنت کے کینسر سے تعلق دریافت

آنتوں کے زہریلے بیکٹیریا کا بڑی آنت کے کینسر سے تعلق دریافت

by Admin
0 comments
تصویر، سوشل میڈیا

امریکی سائنسدانوں نے آنتوں کے زہریلے بیکٹیریا اور بڑی آنت کے کینسر کے درمیان تعلق دریافت کرلیا ہے۔

معروف سائنسی جریدے نیچر میں شائع نئی تحقیق میں 50 سال سے کم عمر افراد میں بڑی آنت کے کینسر کے بڑھتے کیسز کو موضوع بنایا گیا ہے۔

تحقیق میں سامنے آیا کہ آنتوں میں موجود عام بیکٹیریا ’بیکٹیرائڈز فریگلس‘ بڑی آنت کے کینسر کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

نئی تحقیق سے بڑی آنت کے کینسر کی جلد تشخیص ممکن ہوسکے گی، ماہرین پرامید ہیں کہ مستقبل میں حفاظتی اقدامات اور موثر علاج تیار کیا جاسکے گا۔

نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ بیکٹیریاں ایک زہریلا مادہ خارج کرتا ہے، جو بڑی آنت کی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچاتا ہے، یہ مادہ جسم کے ایک مخصوص ریسی پٹرکلودن4 سے جڑ کر خلیات پر حملہ کرتا ہے، جس کی وجہ سے سوزش اور رسولیوں کی افزائش شروع ہوجاتی ہے۔

سائنسدانوں نے جانور پر کیے گئے نئے تحقیقی تجربات میں ایک مصنوعی پروٹین استعمال کیا، جس نے بیکٹیریاں کو خلیات سے جرنے سے روک دیا اور یوں بڑی آنت کو نقصان سے محفوظ رکھا۔

ماہرین کے مطابق اس طریقہ علاج کو انسانوں پر آزمانے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ نوجوانوں خاص طور پر 50 سال سے کم عمر افراد میں بڑی آنت کے کینسر کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ماہرین نے اس اضافے کی ممکنہ وجوہات میں موٹاپا، غیر صحت بخش غذا، الٹرا پروسیسڈ فوڈز، اینٹی بایوٹکس کا زیادہ استعمال اور آنتوں کے بیکٹیریا میں عدم توازن کو اہم قرار دیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00