Home انٹرٹینمنٹارم اختر کا درفشاں سلیم پر غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام

ارم اختر کا درفشاں سلیم پر غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام

by Admin
0 comments
—فائل فوٹوز

سینئر اداکارہ ارم اختر نے اداکارہ درفشاں سلیم کے حوالے سے ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران غیر پیشہ ورانہ رویے کا سنگین الزام لگا دیا۔

ارم اختر نے کہا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ جو ابتدائی طور پر 5 ماہ میں مکمل ہونا تھی، وہ ایک سال تک طول پکڑ گئی۔ 

ان کے مطابق میرے اپنے صرف 40 دن کے کام کو بھی ایک سال تک پھیلا دیا گیا جس سے مجھے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس تاخیر کی بڑی وجہ درفشاں سلیم کا غیر پیشہ ورانہ رویہ تھا، درفشاں اکثر شوٹنگ منسوخ کر دیتی تھیں، کبھی کسی تنازع کی وجہ سے اور کبھی عمرہ پر جانے کے باعث، جس کے باعث ناصرف پروجیکٹ متاثر ہوا بلکہ مجھے دیگر اچھے مواقع بھی کھونے پڑے۔

دوسری جانب ڈرامہ کے پروڈکشن ہاؤس اور ڈائریکٹر دانش نواز نے درفشاں سلیم کا دفاع کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ وہ ایک انتہائی پیشہ ور اداکارہ ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا۔

ادھر سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث چھڑ گئی ہے، کچھ صارفین نے ارم اختر کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاذ و نادر ہی کسی پر تنقید کرتی ہیں، اس لیے ان کی بات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے، جبکہ دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ درفشاں سلیم پہلے ہی اپنی مصروفیات سے متعلق پروڈکشن کو آگاہ کر چکی تھیں اور انہیں وقفے دینے پر اتفاق بھی کیا گیا تھا۔ 

بعض صارفین نے رائے دی کہ اگر ایسا تھا تو پروڈکشن کو معاملات بہتر انداز میں سنبھالنے چاہئیں تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00