Home اہم خبریںاسرائیل نے صمود فلوٹیلا قافلے کے 37 ارکان کو ملک بدر کردیا

اسرائیل نے صمود فلوٹیلا قافلے کے 37 ارکان کو ملک بدر کردیا

by Admin
0 comments

فرانسیسی وزارتِ خارجہ۔فوٹو: فائل

اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ امداد لے جانے کی کوشش کرنے والے فلوٹیلا قافلے کے ارکان کو اسرائیل بدر کردیا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق فرانس نے قافلے میں شامل 37 فرانسیسی شہریوں کی اسرائیل بدری کے بعد ترکیے بھیجے جانے کی تصدیق کردی۔ یہ شہری غزہ جانے والے امدادی بحری بیڑے فلوٹیلا پر سوار کارکنوں کے گروپ کا حصہ تھے۔

ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ جمعرات کو ایک سینئر اسرائیلی سفارت کار کو طلب کیا تاکہ اسرائیلی وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پر پیرس کے غصے کا اظہار کیا جا سکے۔ 

اس ویڈیو میں مذکورہ وزیر کو حراست میں لیے گئے غزہ فلوٹیلا کے کارکنوں کا تمسخر اڑاتے ہوئے دیکھا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اطالوی وزیر خارجہ کی جانب سے اسرائیلی وزیر پر پابندیاں عائد کرنے کے حالیہ مطالبے پر فی الحال بات کرنا قبل از وقت ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00