پیرس: پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے سینئر رہنما اور پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ امریکہ ایران جنگ رکوانے میں حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کے مثبت کردار کے باعث دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔
فرانس سے برطانیہ دورہ پر جاتے ہوئے کیلے کے مقام میڈیا سے خطاب میں انہوں کہا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں سے ہم برطانیہ جاتے ہیں اب پہلے کے مقابلے میں ہمیں بڑی عزت و احترام سے گزارا جاتا ہے۔
انہوں کہا کہ ہم جس طرف جاتے ہیں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کےلیے کوششوں کو سراہا جاتا ہے۔
سردار ظہور اقبال کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں سے بہترین کلمات سن کر خوشی ہوتی ہے اور اور ہمارا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے، بعض دوستوں کو اختلاف ہو سکتا ہے مگر پہلے پاکستان اور بعد میں ذاتی اختلافات ہیں، یہ ہر ایک کو حق حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورِ حکومت میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا تاریخی فیصلہ کیا گیا، جس نے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنادیا اور عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔
ن لیگ فرانس کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انتہائی دباؤ اور نازک حالات میں کیا گیا، جو ان کی جراتمندانہ قیادت کا مظہر ہے۔ اب شہباز شریف نے خطے میں قیام امن کےلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات ایک کیا اور خطے میں امن قائم کرکے پوری دنیا کو اقتصادی بحران سے بچانے کی ان کی جدوجہد کو تاریخ میں سنہری حرف سے لکھا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف امریکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ نہیں بلکہ پوری دنیا میں اس کے اثرات دیکھے گئے، مہنگائی میں اضافہ ہوا جس کے باعث لوگوں کی سوچ محدود ہوتی جارہی ہے اور وہ مستقبل کےلیے پرشان نظر آتے ہیں۔
ن لیگ فرانس کے سینئر رہنما نے کہا کہ مریم نواز موجودہ دور میں نواز شریف کی سیاسی سوچ اور عوامی خدمت کے وژن کو آگے بڑھا رہی ہیں اور صوبہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوامی فلاح کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔