Home اہم خبریںامریکا کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق نئی قرارداد کے مسودہ کی تیاری

امریکا کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق نئی قرارداد کے مسودہ کی تیاری

by Admin
0 comments

فوٹو: ایرانی میڈیا 

امریکا سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق نئی قرارداد کا مسودہ تیار کر رہا ہے، اس کی تیاری میں بحرین، کویت، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق نئی قرارداد کا مقصد ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے اور ٹول ٹیکس روکنے کا مطالبہ کرنا ہے، قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا بند کرے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ بھی اسی نوعیت کی ایک قرارداد پیش کی گئی تھی، تاہم چین اور روس نے اسے ویٹو کر دیا تھا۔ اس قرارداد کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔

اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے نے پیر کو بتایا کہ نئی قرارداد نسبتاً محدود دائرہ کار رکھتی ہے اور اس کا بنیادی فوکس ایران کی جانب سے سمندری بارودی سرنگیں بچھانے اور ٹولز عائد کرنے کے معاملات پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا بند کرے اور پہلے سے نصب سرنگوں کے مقامات بھی ظاہر کرے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00