امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط سے دستبردار ہوگیا ہے۔
اخبار کے مطابق ایران نے اپنی شرائط میں نرمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا حملے روکنے اور آبنائے ہرمز کا محاصرہ ختم کرنے کی ضمانت دے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔
پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھیجی گئی نئی تجاویز میں جوہری پروگرام اور میزائل پروگرام پر بات چیت تاحال مؤخر ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام سے متعلق معاملات پر بات چیت کے بدلے امریکا کو ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کرنا ہوگی۔
امریکی اخبار کے مطابق ایران اگلے ہفتے پاکستان میں مذاکرات کے اگلے دور کے لیے بھی آمادہ ہوگیا ہے۔
ایرانی نائب وزیرِخارجہ نے ایران کی جانب سے جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے پاکستان کو تجاویز بھیجنے کی تصدیق کردی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی نئی تجاویز پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرچکے ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھی تھی ۔