Home اہم خبریںبابر اعظم اور شاہین آفریدی کے بیٹے کے درمیان دلکش لمحہ وائرل

بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے بیٹے کے درمیان دلکش لمحہ وائرل

by Admin
0 comments
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بیٹے کے درمیان میچ کے بعد ایک خوبصورت لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

 دونوں کھلاڑی پی ایس ایل کے میچ میں ایک دوسرے کے مدِمقابل تھے، جہاں شاہین آفریدی کے اہلِخانہ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے اور ان کے ننھے بیٹے عالیار بھی اپنے والد کو سپورٹ کرنے آئے تھے۔

میچ کے اختتام پر بابر اعظم کو ننھے عالیار آفریدی کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

عالیار نے اپنے والد کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کی اور بابر اعظم کو گیند کروائی، جس پر بابر نے مزاحیہ انداز میں خود کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دے دیا، اس دلکش منظر نے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر محبت بھرا ردعمل دیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ ماشاء اللّٰہ یہ بہت پیارا ہے، جبکہ دوسرے نے عالیار کے بولنگ کے انداز کو سراہا ہے۔

 ایک اور مداح نے کہا ہے کہ لو یو بابر بھائی! آپ ہمارے ہیرو ہیں، یہ خوبصورت لمحہ مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بن گیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00