Home اہم خبریںایران نے جنگ ٹالنے کیلئے ہر راستہ تلاش کیا، صدر پزشکیان

ایران نے جنگ ٹالنے کیلئے ہر راستہ تلاش کیا، صدر پزشکیان

by Admin
0 comments

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے مسلسل اپنے وعدوں کی پاسداری کی اور جنگ کو ٹالنے کے لیے ہر راستہ تلاش کیا ہے.

مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی طرف سے تمام راستے کھلے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جبر کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی خواہش وہم کے سوا کچھ نہیں ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ سفارتکاری میں ایک دوسرے کا احترام کرنا جنگ کرنے سے زیادہ سمجھداری، محفوظ اور دیرپا طریقہ ہے۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر  مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ ایران دو عالمی دہشت گرد افواج کے خلاف ایک تاریخی اور منفرد مزاحمت کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ نے ایرانی حکام پر پہلے سے زیادہ بوجھ ڈال دیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00