قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے مبینہ طور پر برطانوی شہریت حاصل کرلی ہے۔
محمد عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کے برطانوی شہریت حاصل کرنے کا ذکر تھا۔
34 سالہ فاسٹ بولر نے 36 ٹیسٹ 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر کی اہلیہ پہلے ہی سے برطانوی شہریت رکھتی ہیں۔
2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل محمد عامر اس سے قبل واضح کرچکے ہیں کہ وہ انگلینڈ کی جانب سے نہیں کھیلیں گےکیونکہ وہ پہلے ہی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
محمد عامر نے 2024 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے دوسری بار ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
تاہم گزشتہ سال جیو نیوز کے پروگرام ‘ہارنا منع ہے’ میں ایک سوال کے جواب میں محمد عامر نے بتایا تھا کہ اگلے سال تک آئی پی ایل کھیلنےکا موقع مل رہا ہے اور اگر کھیلنے کا موقع ملا تو میں کھیلوں گا۔
محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرنا چاہیں گے۔