Home اہم خبریںبرطانوی وزیراعظم نے دائیں بازو کے 11 مشتعل مظاہرین پر برطانیہ آنے پر پابندی کا اشارہ دیدیا

برطانوی وزیراعظم نے دائیں بازو کے 11 مشتعل مظاہرین پر برطانیہ آنے پر پابندی کا اشارہ دیدیا

by Admin
0 comments
تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا

برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے ٹومی رابنسن کے مارچ کیلئے گیارہ دائیں بازو کے مشتعل مظاہرین پر برطانیہ آنے پر پابندی کا اشارہ دیدیا۔

دوسری طرف میٹ پولیس منظم پولیسنگ آپریشن کیلئے تیار ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وسطی لندن میں یونائیٹ دی کنگڈم کی ریلی میں 1لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

اس موقع پر ایک الگ مارچ کے ساتھ تصادم کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے‘ ہزاروں اہلکاروں کو ریلی میں سیکیورٹی انتظامات کیلئے سڑکوں پر تعینات کیا جائے گا‘ گھڑ سوار دستے‘ ڈرونز‘ ہیلی کاپٹرز‘ بکتربند گاڑیوں اور مسلح دستوں کو مختلف ڈیوٹیاں تفویض کی جائیں گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانوی ہوم سیکرٹری کے پاس کسی بھی شخص کی برطانیہ میں داخلے یا قیام کی اجازت کو منسوخ تک کرنے کا اختیار موجود ہے‘ صور تحال کے مطابق اختیارات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دائیں بازو کی جن شخصیات پر پابندی عائد کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ان میں پولینڈ کے سیاستدان ڈومینک ٹارزنسکی، بیلجیئم کے سیاست دان اور مبصر فلپ ڈیونٹر، اسلام مخالف اثر رکھنے والی ویلنٹینا گومز، امریکی مبصر جوئی مینارینو، ہسپانوی شخصیت ایڈا لُچ، ڈچ اینٹی امیگریشن کارکن ایوا ولارڈنگ اور یو ایس پوڈبرو کاسٹ ڈونبرو کاسٹ شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00