Home اہم خبریںتاجر کو زدوکوب کرنے پر ایس ایچ او ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کو معطل کردیا گیا

تاجر کو زدوکوب کرنے پر ایس ایچ او ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کو معطل کردیا گیا

by Admin
0 comments

کراچی کے علاقے صدر میں تاجر کو زدوکوب کرنے پر ایس ایچ او ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کو معطل کردیا گیا۔

14 مئی کو دکان پر چھاپے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تاجر کی جانب سے زبردستی باہر جانے کی کوشش پر اہلکار نے تاجر کو تھپڑ مارے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی مشاہدے اور شواہد کی روشنی میں اہل کار کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات بھی کی ہے جس میں صرافہ بازار میں تشددکے واقعے سے متعلق امور پرتبادلۂ خیال کیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے وفد کو یقین دلایا کہ معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00