Home اہم خبریںسی ویو کے قریب تیز رفتار ڈبل کیبن کی ٹکر سے کار دور جا گری 1 ہلاک، 2 زخمی

سی ویو کے قریب تیز رفتار ڈبل کیبن کی ٹکر سے کار دور جا گری 1 ہلاک، 2 زخمی

by Admin
0 comments

کراچی میں سی ویو روڈ پر تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی کار سے ٹکرا گئی، 2 دن پہلے پیش آئے اس حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 نوجوان زخمی ہوئے، حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

دو روز قبل سی ویو مین روڈ پر خیابان بخاری کے قرہب تیز رفتاری سے آنے والی ڈبل کیبن گاڑی نے ایک کار کو ٹکر ماردی، سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار سڑک پر دور جا گری۔

حادثے میں کار میں سوار ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کے بعد ڈبل کیبن گاڑی کو بھی نقصان پہنچا تاہم ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ مختلف سی سی ٹی وی ویڈیوز میں ملزم کی گاڑی کو مختلف سڑکوں سے گزرتے اور فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام نے واقعے کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج کرلیا ہے جبکہ شواہد کی مدد سے فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00