Home انٹرٹینمنٹجیف بیزوس پر میٹ گالا میں 10 سے 20 ملین ڈالرز خرچ کر کے اثر و رسوخ حاصل کرنے کا الزام

جیف بیزوس پر میٹ گالا میں 10 سے 20 ملین ڈالرز خرچ کر کے اثر و رسوخ حاصل کرنے کا الزام

by Admin
0 comments
امریکی ارب پتی شخصیت جیف بیزوس—فائل فوٹو 

امریکی ارب پتی شخصیت جیف بیزوس اور ان کی اہلیہ لورین سانچیز کو میٹ گالا 2026ء میں اعزازی مشترکہ چیئرپرسن بنائے جانے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بیزوس پر الزام ہے کہ انہوں نے اس ایونٹ میں نمایاں حیثیت حاصل کرنے کے لیے 10 سے 20 ملین ڈالرز خرچ کیے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ عمل روایتی سرپرستی کے بجائے ثقافتی اثر و رسوخ کی خریداری کے مترادف ہے جس سے امیروں کے بڑھتے ہوئے کنٹرول پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

سابق ووگ ایونٹ منتظم نے بھی اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے اس تقریب میں شرکت میرٹ اور تخلیقی اثر و رسوخ کی بنیاد پر ہوتی تھی مگر اب اس کی نوعیت بدل رہی ہے اور یہ زیادہ تر لین دین پر مبنی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس صورتِ حال پر شوبز اور فیشن انڈسٹری میں بھی بے چینی پائی جا رہی ہے اور کئی معروف شخصیات نے اس سال کے ایونٹ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00