Home اہم خبریںحادثے کے شکار منی ٹرک کو ٹریک سے ہٹا دیا گیا،ریلوے حکام

حادثے کے شکار منی ٹرک کو ٹریک سے ہٹا دیا گیا،ریلوے حکام

by Admin
0 comments

فائل فوٹو

شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کا منی ٹرک سے ٹکرانے کا واقعہ، منی ٹرک کے ڈرائیور کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے قریب پھاٹک پر کراچی سے پنجاب جانے والی پاک بزنس مسافر ٹرین پر پہنچی تو تیز رفتار منی ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث پھاٹک کے گیٹ کو توڑتی ہوئی ٹرین سےجا ٹکرائی۔

واقعے کے نتیجےمیں منی ٹرک تباہ ہوگیا اس کے اندر سوار ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد اپ ٹریک بند کردیا گیا اور دیگر ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا تھا۔

حادثے کے مقام پر ریسکیو کا عمل جاری ہے ٹریک سے منی ٹرک کو جلد ہٹا کر بند ٹریک کو بحال کردیا جائے گا، جبکہ دوسرا انجن لگا کر ٹرین کو روانہ کیا جائے گا۔

رییسکیو اہلکاروں کی جانب سے جاں بحق ڈرائیور کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00